فن لینڈ :جوہری فضلے کے پہلے مستقل زیر زمین ذخیرے کیلئے آپریشنل لائسنس جاری
ہیلسنکی (اے ایف پی)فن لینڈ کی حکومت نے تابکار جوہری ایندھن کے استعمال شدہ فضلے کو مستقل طور پر محفوظ کرنے کے لیے دنیا کے پہلے زیرِ زمین ذخیرے کو آپریشنل لائسنس جاری کردیا۔
فضلے کے انتظام کی کمپنی پوسِیوا کے مطابق اس منصوبے کی تعمیر 22 سال قبل شروع ہوئی تھی۔ جنوب مغربی فن لینڈ میں زمین کے اندر قائم اونکالو نامی یہ مرکز 6 ہزار 500 ٹن یورینیم ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھتا ہے ۔ استعمال شدہ ایندھن کو تانبے کے خصوصی کنٹینرز میں بند کرکے گہری چٹانوں میں محفوظ کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق مرکز کے آغاز کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی، جبکہ منصوبے پر تقریباً ایک ارب 16 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments