موسمیاتی تبدیلی، 2075تک دنیا کی 96فیصد مرجانی چٹانیں تباہی کے خطرے سے دوچار

موسمیاتی تبدیلی، 2075تک  دنیا کی 96فیصد مرجانی چٹانیں  تباہی کے خطرے سے دوچار

یریوان(اے ایف پی)عالمی ادارہ برائے تحفظ قدرت نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2075 تکدنیا کے تمام کم گہرے پانیوں میں موجود مرجانی چٹانوں کو تباہی کے انتہائی خطرے کا سامنا ہوگا۔

ادارے کی پہلی عالمی جائزہ رپورٹ میں دنیا کے 96 فیصد مرجانی نظاموں کو انتہائی خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ۔ ماہرین کے مطابق بڑھتا درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلی سمندری حیات کے ان اہم مساکن کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، جس سے سمندری ماحولیاتی نظام متاثر ہو سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...