کینیا میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی منشیات برآمد، 3 ملزم گرفتار
نیروبی(اے ایف پی)کینیا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 454 کلو کرسٹل میتھامفیٹامین منشیات برآمد کر لیں، جن کی مالیت 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی ہفتے کے روز ساحلی علاقے میں تنزانیہ کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران دو تنزانیائی اور ایک یوگنڈا کے شہری سمیت 3 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔عدالت نے ملزمان کے فرار ہونے کے خدشے کے پیش نظر انہیں 15 روزہ ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments