قطر ،سعودیہ ایران تنازع میں امن کو ترجیح دیتے ہیں:ٹرمپ
فی الحال آبنائے ہرمز میں بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کا ارادہ :امریکی صدر قطر کے وزیر اعظم نے ٹرمپ سے ملاقات میں بات چیت کو مثبت قرار دیا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے خلاف مزید فوجی حملے فی الحال روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیونکہ انہیں خطے کے ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے جن میں قطر کے وزیرِ اعظم بھی شامل ہیں، وائٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت کے دوران ایسی اپیلیں موصول ہوئی ہیں۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال آبنائے ہرمز میں بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا وہ ان ممالک کی درخواست پر ایسا کر رہے ہیں جو ایران کے ہمسایہ ہیں، اور خاص طور پر قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور دیگر ممالک کا ذکر کیا جو یہ ترجیح دیتے ہیں کہ امریکا نئے حملے نہ کرے ۔ٹرمپ نے یہ بیان قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کے بعد دیا۔ قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے گزشتہ ہفتے تہران کے دورے کے بعد ٹرمپ سے ملاقات کی۔وزیرِ اعظم نے ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس دونوں کے ساتھ اپنی بات چیت کو مثبت قرار دیا۔انہوں نے ایکس پر لکھامعاہدے تک پہنچنے اور خطے میں امن لانے کے حوالے سے مثبت گفتگو پر شکر گزار ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments