حسینہ واجد واپس آئیں تو انھیں پھانسی دی جائیگی :بنگلہ دیشی حکام
اپیل دائر کرنیکی مقررہ مدت ختم،قانونی راستہ باقی نہیں رہا:سرکاری وکیل
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کے سرکاری وکیل محمد امین الاسلام نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد وطن واپس آئیں تو عدالتی فیصلے کے مطابق انہیں پھانسی دے دی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد اپیل دائر کرنے کی مقررہ مدت گنوا چکی ہیں اور اب ان کے پاس کوئی قانونی راستہ باقی نہیں رہا۔اے ایف پی کے مطابق شیخ حسینہ نے دسمبر میں بنگلہ دیش واپس آنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ ان کی 15 سالہ حکومت اگست 2024 میں طلبا کی قیادت میں ہونے والی عوامی بغاوت کے نتیجے میں ختم ہوگئی تھی۔ حکومت نے احتجاجی تحریک کچلنے کے لیے سخت کارروائی کی تھی جس دوران اقوام متحدہ کے مطابق 1400 تک افراد ہلاک ہوئے ۔نومبر 2025 میں ڈھاکہ کی عدالت نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے تین الزامات، تشدد پر اکسانے ، قتل کے احکامات دینے اور مظالم روکنے میں ناکامی پر حسینہ واجد کو غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی تھی۔ سرکاری وکیل کے مطابق قانون کے تحت فیصلے کے 30 روز کے اندر اپیل دائر کرنا ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments