فرانس :تعلیمی سہولیات کیلئے طلبا کا احتجاج ، درجنوں سکول بند
پیرس(اے ایف پی)فرانس میں بہتر تعلیمی سہولیات کے مطالبے پر طلبا کے احتجاج میں شدت آگئی، منگل کو ملک بھر میں 49 ہائی سکولوں کے داخلی راستے بند کر دئیے گئے ۔۔
فرانسیسی وزارت تعلیم کے مطابق ملک کے 3 ہزار 700 ہائی سکولوں میں سے یہ ادارے احتجاج سے متاثر ہوئے ۔ طلبا اور اساتذہ کی تنظیموں نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ طلبا کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات ناکافی ہیں۔ ادھر یونینز نے 17 نومبر کو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کی کال دے دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments