نیٹو کے 8ممالک کی بالٹک سمندر میں آبدوز شکن مشقیں شروع
سٹاک ہوم(اے ایف پی)نیٹو کے آٹھ رکن ممالک نے بالٹک سمندر میں آبدوزوں کی تلاش اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے پانچ روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں۔۔۔
سویڈن میں ہونے والی ان مشقوں میں برطانیہ، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی اور ہالینڈ بھی شریک ہیں۔ نیٹو کے مطابق مشقوں میں ہزاروں بحری اہلکار، جرمنی اور سویڈن کی آبدوزیں، جنگی جہاز اور فضائی گشت کرنے والے طیارے حصہ لے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments