امریکی جیل میں معزول وینزویلین صدر مادورو کا قرآن مجید اور انجیل کا مطالعہ
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں زیرحراست وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو نے جیل میں قرآن مجید اور۔۔
انجیل سمیت دیگر مذہبی کتابوں کا مطالعہ شروع کر دیا ہے ، جبکہ انہوں نے عیسائی پادری اور یہودی ربی سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق بروکلین کی جیل میں قید مادورو اپنا زیادہ تر وقت مذہبی کتابوں کے مطالعے میں گزارتے ہیں۔ جیل میں ان کے حالات سے واقف افراد کے مطابق انہوں نے روحانیت کی جانب خصوصی توجہ دینا شروع کر دی ہے ۔رپورٹ کے مطابق مادورو ماضی میں اپنے یہودی آباؤ اجداد ہونے کا دعویٰ بھی کر چکے ہیں، تاہم ان کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے قبل انہوں نے یہودیت میں اتنی دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی۔63 سالہ مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو منشیات سمگلنگ سمیت سنگین الزامات کا سامنا ہے ۔ ان کے خلاف آئندہ سال امریکی عدالت میں مقدمے کی سماعت متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments