سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق باقی قید کاٹنے کیلئے جیل سے گھر منتقل
کوالالمپور(اے ایف پی)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق منگل کو گھر پہنچ گئے ، جہاں وہ کرپشن کیس میں اپنی باقی قید کی سزا گھر میں نظر بندی کے تحت پوری کریں گے ۔۔۔
73 سالہ نجیب رزاق کو خودمختار سرمایہ کاری فنڈ ایم ڈی بی ون میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی میں کردار ادا کرنے پر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ یہ سکینڈل دنیا کے بڑے مالیاتی بدعنوانی کے واقعات میں شمار ہوتا ہے ۔ انہیں ستمبر میں مشروط شاہی معافی ملی تھی، جس کے تحت 12 ملین ڈالر جرمانے کی ادائیگی پر باقی سزا گھر میں گزارنے کی اجازت دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments