امریکا نے لبنانی قونصل جنرل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کردیا

امریکا نے لبنانی قونصل جنرل کو ناپسندیدہ  شخصیت قرار دے کر ملک بدر کردیا

واشنگٹن(مکانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے ڈیٹرائٹ میں تعینات لبنان کے قونصل جنرل ابراہیم شرارہ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے ۔۔۔

 کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد وہ امریکا سے روانہ ہوگئے ۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یہ فیصلہ محکمہ خارجہ کی سفارش پر کیا۔ ابراہیم شرارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2021 میں سوشل میڈیا پر 1983 میں بیروت میں امریکی میرینز کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے بم حملے کی تعریف پر مبنی پوسٹس کی تھیں۔ اس حملے میں 241 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...