واٹس ایپ کی پرائیویسی مزید بہتر بنانے کیلئے نئے فیچر تیار
صارفین فون نمبر ظاہر کیے بغیر بھی دوسرے افراد سے رابطہ کرسکیں گے
نیویارک (آئی این پی)دنیا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے فیچر کی آزمائش کی تیاری کر رہی ہے ، جس کے ذریعے صارفین فیصلہ کرسکیں گے کہ کون ان کا فون نمبر دیکھ سکتا ہے ،صارفین فون نمبر ظاہر کیے بغیر بھی دوسرے افراد سے رابطہ کرسکیں گے ۔ رپورٹس کے مطابق اس فیچر کے تحت چار آپشنز ایوری ون، مائی کانٹیکٹس، مائی کانٹیکٹس ایکسیپٹ اور نو باڈی فراہم کیے جائیں گے ۔ یہ سہولت صرف یوزر نیم استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوگی۔ اگر کسی شخص کے پاس پہلے سے صارف کا فون نمبر موجود ہے تو اسے چیٹس اور کالز میں نمبر نظر آتا رہے گا، تاہم یوزر نیم کے ذریعے رابطہ کرنے والے افراد نمبر نہیں دیکھ سکیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں۔ کمپنی نے اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments