عید کے پہلے روز سٹیج ڈرامے توقعات کے مطابق بزنس نہ کرسکے

عید کے پہلے روز سٹیج ڈرامے توقعات کے مطابق بزنس نہ کرسکے

رواں برس عیدکے موقع پرسٹیج ڈرامے پروڈیوسرزکی توقعات کے مطابق بزنس نہ کرسکے تاہم عید کے دوسرے اورتیسرے روزشائقین کی تعدادمیں اضافہ ہوگیا۔

لاہور(کلچرل رپورٹر)رواں برس عیدکے موقع پرسٹیج ڈرامے پروڈیوسرزکی توقعات کے مطابق بزنس نہ کرسکے تاہم عید کے دوسرے اورتیسرے روزشائقین کی تعدادمیں اضافہ ہوگیا۔عیدالاضحی کے موقع پرتماثیل تھیٹرمیں مصنف وہدایتکارطاہرانجم کاڈرامہ ڈسکوبکرے پیش کیاگیاجس کی کاسٹ میں قسمت بیگ ،گلفام ،سخاوت ناز،سلیم البیلا، سارہ خان ،مہک نور ،قیصر پیا اورامان اللہ شامل ہیں۔ الفلاح تھیٹرمیں بھنگڑے دی کوئین کی نمائش ہوئی جس کے فنکاروں میں خوشبو،ہنی شہزادی ،جیابٹ ،رمل ،ناصرچنیوٹی ،ظفری خا ن ،امانت چن ،ساجن عباس ،آصف اقبال ،طارق ٹیڈی اور دیگرفنکارشامل ہیں۔محفل تھیٹرمیں ڈی جے والے بابوپیش کیاگیاجس کے مصنف وہدایتکاراظہرملک ہیں ۔کاسٹ میں نداچودھری ،سنہری خان ،پریاخان ،اکرم اداس ، سردارکمال ، رداچودھری ، شازب مرزا، واجدخان، حسن مراداورنداملک شامل ہیں۔ شالیمارتھیٹرمیںڈرامہ کڑیاں وائی فائی کی نمائش ہوئی جس کے فنکاروں میں میگھا، آشاچودھری ،پائل چودھری ،کرینہ جان ،سارہ خان ،شاہدخان ،سرفرازوکی ،گڈوکمال اوردیگرشامل ہیں ۔نازتھیٹرمیں مصنف وہدایتکار ڈاکٹراجمل ملک کاڈرامہ موج میلہ پیش کیاگیاجس کی کاسٹ میں نگارچودھری ،شانزہ ،ماریہ مسکراہٹ ،بندیا ،عمران شوکی ،حامد رنگیلا، زاہدخان اورافضل بوبی کے علاوہ دیگرشامل ہیں۔ الحمراہال نمبرایک مال روڈ پرسوہنوں عید مبارک پیش کیاگیاجس میں نرگس ،رائمہ خان ،گوشی خان ،چاہت چودھری ،روشنی ،لکی ڈیئر،ظفرارشاداورشبانہ بھٹی کے علاوہ دوسرے فنکارشامل ہیں۔الحمراکلچرل کمپلیکس ہال نمبرایک میں ادھاربند پیار بند نمائش پذیرہواجس کی نمایاں کاسٹ میں ہماعلی ،بلورانی،فرح،انورماہی اوردیگرشامل تھے ۔ہال نمبردومیں جی صدقے پیش کیاگیاجس کے فنکاروں میں گلناز،لیلیٰ صدیقی ،تعبیربرال ،وسیم پنوں،عقیل حیدراوردیگرشامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں