‘‘جب دولہا دلہن راضی ہیں تو کیا کریگا قاضی‘‘شتروگھن کا بیٹی کوجواب

‘‘جب دولہا دلہن راضی ہیں تو کیا کریگا قاضی‘‘شتروگھن کا بیٹی کوجواب

ممبئی(شوبزڈیسک ) مسلمان دوست کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد شتروگھن سنہا کو ظہیر اقبال سے اپنی شادی کی خواہش کے بارے میں بتاتے ہوئے ۔۔

بہت گھبرائی ہوئی تھی ، مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں کس طرح اپنی خواہش کا اظہار کروں، مجھے لگا تھا کہ والد یہ سُن کر شدید غصے ہوجائیں گے ۔ میں نے گھبراہٹ کے عالم میں خود کو پُرسکون کرنے کی کوشش کی اور پھر والد کے پاس جاکر اُن سے پوچھا کہ کیا آپ میری شادی کے بارے میں فکرمند نہیں؟ کیونکہ آپ نے کبھی اس بارے میں بات نہیں کی۔ میرے سوال کے جواب میں والد نے کہا کہ میں نے تمہاری ماں سے بولا ہے کہ شادی کے بارے میں اپنی بیٹی (سوناکشی) سے اُس کی خواہش پوچھو۔ والد کی بات سُن کر میں نے کہا کہ پاپا! میری زندگی میں ظہیر نام کا ایک لڑکا ہے جس پر اُنہوں نے کہا کہ ہاں! میں نے میڈیا میں پڑھا تھا، اب تم لوگ بڑے ہوگئے ہو۔

، اپنی زندگی کے فیصلے خود کرسکتے ہو۔ پھر پاپا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب دولہا دلہن راضی ہیں تو کیا کرے گا قاضی۔ والد کے ردعمل نے مجھے بہت خوش، پُرسکون اور مطمئن کیا، اُس دن میں نے ظہیر اقبال کو حاصل کرلیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں