دھمکیوں کے باوجود سلمان کی فلم کی شوٹنگ بھی شروع

دھمکیوں کے باوجود سلمان  کی فلم کی شوٹنگ بھی شروع

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بشنوئی گروپ کی دھمکیوں کے باوجود بگ باس کے بعد اب فلم کی عکسبندی بھی شروع کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی فلم سکندر کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ، فلم آئندہ برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ میڈیا نے پروڈکشن کمپنی کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے فلم سکندر کی شوٹنگ کا شیڈول کے مطابق آغاز کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں