بالی وڈ نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ریشماں کا گانا چوری کرلیا

بالی وڈ نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ریشماں کا گانا چوری کرلیا

لاہور(شوبزڈیسک )بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو چرانے کا رواج کافی پرانا ہے اور اب بھارتی انڈسٹری نے ایک اور ۔

مشہور پاکستانی گانا چوری کرلیا ،بالی وڈ فلم 'دو پٹی' کا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے جس میں سینئر اداکارہ کاجول کے ساتھ ساتھ اداکارہ کریتی سینن ڈبل رول کرتی نظر آئی ہیں ،اس فلم کو رواں ماہ کی 25 تاریخ کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا تاہم اس فلم کا ایک گانا ' اکھیاں نو رہن دے ' خوب وائرل ہورہا ہے جو پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ریشما کا ہے جنہوں نے اپنی البم ریشماں کیلئے 1975 میں گایا تھا۔دوسری جانب پاکستانی گانا چوری کرنے پر اداکار عدنان صدیقی نے بالی وڈ کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کلاسک گانے کے ساتھ برا سلوک کیا گیا، گلوکارہ ریشماں جی اور ان کی چھوڑے جانے والی میراث کی عزت کرنی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں