3ناکام شادیوں کے بعد برٹنی سپیئر کی خود سے شادی

3ناکام شادیوں کے بعد برٹنی سپیئر کی خود سے شادی

نیویارک (شوبزڈیسک )امریکا کی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئر نے 3 شادیوں میں ناکامی کے بعد خود سے ہی شادی کرلی۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے برٹنی سپیئر نے خود سے شادی کا اعلان کیا جبکہ ویڈیو میں برٹنی سپیئر کو سفید رنگ کا عروسی گاؤن پہنے اور سر پر عروسی دوپٹہ لیے دیکھا گیا۔گلوکارہ نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ‘ وہ دن جب میں نے خود سے شادی کی، اگرچہ یہ شرمناک یا احمقانہ محسوس ہوسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا اب تک کا سب سے شاندار فیصلہ ہے ’۔برٹنی سپیئر نے شادی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ہنی مون کیلئے Turks and Caicos Islands روانگی کا اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں