جاوید شیخ اور میرا گرل فرینڈ بنانے کامقابلہ ہوتا تھا:سید نور

جاوید شیخ اور میرا گرل فرینڈ  بنانے کامقابلہ ہوتا تھا:سید نور

لاہور(آئی این پی)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر سید نور صاحب نے جوانی میں دل پھینک ہونے اور لڑکیوں سے دوستی کا انکشاف کیا ہے۔

سید نور نے انکشاف کیا وہ جوانی میں دل پھینک انسان تھے اور لڑکیوں سے دوستی کرنے کا بے حد شوق تھا۔سید نور نے بتایا کہ جاوید شیخ اور میرے درمیان گرل فرینڈ بنانے کے حوالے سے مقابلہ ہوتا تھا، اور میں اکثر ان سے جیت جایا کرتا تھا کیونکہ آخر میں ہمیشہ لڑکی میرے ساتھ ہوتی تھی لیکن جاوید شیخ ان سے شادی کر لیتے تھے جن سے وہ محبت کرتے تھے، لیکن میں نے کبھی ایسا نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں