شوہر سے طلاق کے بعد جھوٹی افواہیں پھیلائی گئیں:سمانتھا پربھو
ممبئی(شوبزڈیسک)تامل فلموں کی سپر سٹار سمانتھا رتھ پربھو نے اپنے سابق شوہر، اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق کے بعد خواتین کو زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔
کیونکہ معاشرہ بے رحم رویوں کا حامل ہے، سمانتھا نے اپنی طلاق کے بعد اپنے متعلق پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بارے میں بہت سی غلط باتیں کی گئیں۔ انہیں آج بھی وہ افواہیں یاد ہیں، لیکن جھوٹ کے جواب دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔