اداکار بننے کیلئے گھر سے بھا گا والد نے ٹرین پر پکڑلیا:جاوید شیخ
لاہور(این این آئی)سینئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار بننے کے لئے گھر سے بھا گا تھا لیکن ٹرین چلنے سے پہلے والد نے ڈھونڈ لیا۔۔۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ میں نے گھر سے 100 روپے لیے اور دوستوں کے ساتھ لاہور کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ تانگہ کروا کر سیدھا ریلوے سٹیشن پہنچ گیا، ٹکٹ کٹوا کر ٹرین میں بیٹھے ہوئے تھے تو والد دو دستوں کو لے کر سٹیشن آئے ،ہم چار دوست ٹرین میں بیٹھ کر لاہور جارہے تھے اور تصور میں خود کو ہیرو سمجھ رہے تھے ، اتنے میں والد کا ہاتھ میری گردن پر آیا۔