شادی کا ارادہ نہیں، صرف پیسے جمع کرنے پر توجہ ہے :شہناز گل
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ شہناز گل نے کہا ہے کہ اس وقت ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں، ساری توجہ صرف پیسے کمانے اور اسے مستقبل کیلئے محفوظ کرنے پر مرکوز ہے ۔
شہناز نے کہا کہ فی الحال تو شادی نہیں کرنا ہے ، بلکہ زندگی میں آگے جانا ہے اور بہت سارے کام کرنا ہے ۔ اداکارہ نے کہا میں پیسے بچا کر اسے محفوظ کرنا چاہتی ہوں اور سب کو ایسا کرنا چاہیے کیونکہ بہت سارے لوگ پیسے ضائع کرتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتی۔ شہناز نے بتایا کہ میں نے ایک گھر بھی خرید لیا ہے ۔