فرانسیسی صدرنے انیل کپور کو پسندیدہ بالی ووڈ سٹار قرار دے دیا
دہلی (آئی این پی)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے انیل کپور کو اپنا پسندیدہ بالی ووڈ سٹار قرار دے دیا۔
بھارت میں ایک موقع پر سوال و جواب کے دوران صدر میکرون سے پوچھا گیا کہ وہ اپنا پسندیدہ بالی ووڈ اداکار کس کو سمجھتے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ میں کہوں گا انیل کپور، انہوں نے اس حوالے سے اداکار کی عالمی شہرت اور مشہور جملے کا بھی ذکر کیا۔صدر میکرون اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارت کے مختلف ثقافتی اور سفارتی پروگراموں میں شریک تھے ۔