تمام مردوں کو ایک جیسا نہیں سمجھنا چاہیے :عتیقہ اوڈھو

 تمام مردوں کو ایک جیسا نہیں سمجھنا چاہیے :عتیقہ اوڈھو

لاہور(نیٹ نیوز) اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ خواتین پر ظلم دنیا بھر میں ہوتا ہے ، ناانصافیاں دنیا بھر میں ہر جگہ ہیں لیکن ہمیں تمام مردوں کو ایک جیسا نہیں سمجھنا چاہیے۔

عتیقہ اوڈھو کا ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ خواتین کو دنیا بھر میں مسائل کا سامنا ہے ۔ ہم اکثر اس حوالے سے صرف پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسانی اقدار کے لحاظ سے پوری دنیا تنزلی کا شکار ہے اور ناانصافیاں ہر جگہ موجود ہیں تاہم ہمیں تمام مردوں کو ایک جیسا نہیں سمجھنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ تمام مرد برے ہوتے ہیں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ میرے بھائی یا والد کی توہین کر رہے ہوں، جو نہایت اچھے انسان ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں