وجے کے والدین کی بہو سے متعلق خواہش سامنے آ گئی
ممبئی(شوبز ڈیسک)وجے دیوراکونڈا کے والدین کی بہو سے متعلق خواہش کیا تھی؟ ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔
2018ء کی ایک تقریب میں وجے دیوراکونڈا کے والدین نے اپنی خوابوں کی بہو سے متعلق کھل کر بات کی اور کہا کہ اُنہیں صرف ایسی لڑکی چاہیے ، جو وجے سے کسی شرط کے بغیر محبت کرے ۔والدین نے مزید کہا کہ ‘بیٹا انڈسٹری سے وابستہ ہے ، بہو اُسے سمجھے ، ہم ذات یا مذہب کی کوئی شرط نہیں رکھتے ،لڑکی اگر جنوبی بھارت سے ہو تو اچھی بات ہے ۔