شادی کے بعد عورت بدل جاتی ہے :گوہر رشید
کراچی (آئی این پی) اداکار گوہر رشید نے کہا کہ شادی کے بعد خواتین تبدیل ہوجاتی ہیں اور ان کا رویہ ویسا نہیں رہتا جیسے پہلے ہوتا ہے وہ اچانک سے بیوی بن جاتی ہیں۔
گوہر رشید نے ایک پروگرام میں کہا کہ شادی کے بعد لوگ واقعی بدل جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور کبریٰ پہلے قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے ۔ لیکن وقت کے ساتھ ہر شخص کی شخصیت میں کچھ نہ کچھ تبدیلی آتی ہے ۔اداکار نے کہا کہ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو محسوس ہوتا ہے جیسے آپ نے کسی نئی شخصیت کے ساتھ زندگی شروع کی ہو۔ انہوں نے اس تبدیلی کو نکاح کی خوبصورتی قرار دیا اور کہا کہ شادی کے بعد ایک دوسرے کے بارے میں ہر روز نئی باتیں سامنے آتی ہیں۔