زارا نور کا کرکٹر عماد وسیم اور سابقہ اہلیہ کے تنازع پر افسوس کا اظہار
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ زارا نور عباس نے کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان جاری تنازع پر ردِعمل کا اظہار کر دیا۔
زارا نور عباس نے ایک پروگرام میں اس تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس اس صورتِ حال پر الفاظ نہیں ہیں کیونکہ یہ انتہائی افسوس ناک معاملہ ہے ، کسی بھی وجہ سے طلاق ایک دکھ بھرا مرحلہ ہوتا ہے ، لیکن جب اس میں بچے شامل ہوں تو اس کے اثرات اگلی نسل تک جاتے ہیں۔