شادی کا سوچ کر مجھے پینک اٹیک ہوتے تھے :بشری انصاری

شادی کا سوچ کر مجھے پینک  اٹیک ہوتے تھے :بشری انصاری

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ بشری انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی ہدایت کار و اداکار اقبال حسین سے کس دلچسپ انداز میں طے پائی۔

دونوں نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں بشری انصاری نے کہا کہ مجھے ان کے پروپوزل کے لیے ہامی بھرنے میں تقریباً ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا، شادی کا سوچ کر مجھے پینک اٹیک ہوتے تھے ۔ اس دوران اقبال حسین نے کہا کہ ایک دن گاڑی میں بیٹھے ہوئے بشری سے کہا کہ آپ بھی تو سنگل ہیں، آپ مجھ سے شادی کیوں نہیں کر لیتیں جس کے بعد ہم دونوں کی شادی طے پا گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں