ایئرپورٹ پر مداحوں کا ہجوم، سائی پلوی نے بچنے کیلئے دوڑ لگا دی

ایئرپورٹ پر مداحوں کا ہجوم، سائی پلوی نے بچنے کیلئے دوڑ لگا دی

ممبئی(شوبز ڈیسک)جنوبی بھارت کی اداکارہ سائی پلوی اس وقت مشکل میں پھنس گئیں جب کوچی ایئرپورٹ پر مداحوں کے ہجوم نے انہیں گھیرنے کی کوشش کی، تاہم اداکارہ کو ان سے بچنے کے لیے دوڑ لگانے پڑ گئی۔

اداکارہ سائی پلوی حال ہی میں کیرالہ میں منعقدہ فلم فیئر ساؤتھ ایوارڈز میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ ایوارڈز کے بعد کوچی ایئرپورٹ پر انہیں مداحوں اور فوٹوگرافرز کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا، جہاں بار بار کی درخواستوں کے باوجود لوگ پیچھے نہ ہٹے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں