انوراگ کشیپ مسلمان مخالف فلم بنانے والوں پر برہم

انوراگ کشیپ مسلمان  مخالف فلم بنانے والوں پر برہم

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ فلم ساز اور اداکار انوراگ کشیپ نے آئندہ آنیوالی مسلمان مخالف فلم دی کیرالہ سٹوری 2 کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پروپیگنڈا قرار دے دیا اور الزام لگایا کہ فلم ساز منافع کو کہانی اور مواد پر ترجیح دے رہے ہیں۔

انوراگ نے کہا کہ اس فلم کا مقصد دیکھنے والوں کو تقسیم کرنا ہے ، اسکی کوئی بامعنی کہانی نہیں۔ انہوں نے ایک متنازعہ منظر کا حوالہ بھی دیا جس میں ایک خاتون کو زبردستی گوشت کھلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ انوراگ کشیپ نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے ،فلم ساز لالچی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں