بچپن کے صدمات نے میری زندگی بدل دی:نورا فتیحی
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ بچپن کے حالات نے ان کی ذہنی صحت اور جذباتی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔
نورا فتیحی نے بتایا کہ ان کی پرورش ان کی والدہ نے کی ہے ، ان کے والدین کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، مجھے والد کے لیے کڑواہٹ محسوس ہونے لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں پرورش پانے والے بچے ، خاص طور پر لڑکیاں بعض اوقات مردوں اور رشتوں کے بارے میں منفی جذبات پیدا کر لیتی ہیں۔ نورا کے مطابق انہوں نے اپنی زندگی میں کئی اچھے مرد بھی دیکھے ، لیکن بچپن کے زخم اور ڈیڈی ایشوز کی وجہ سے کسی بھی رشتے پر اعتماد اور پھر جدائی کو قبول کرنا ان کے لیے مشکل رہا۔