مونا لیزا کا بولڈ امیج پر افسوس، ماضی کے فیصلوں پر پچھتاوا

مونا لیزا کا بولڈ امیج پر افسوس، ماضی کے فیصلوں پر پچھتاوا

ممبئی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ مونا لیزا المعروف سارہ لورین نے اپنے بولڈ امیج پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں کیے گئے کچھ فیصلے میرے لیے پچھتاوے کا باعث بن گئے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مونا لیزا نے کہا کہ ناظرین مجھے ایک بولڈ شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں، حالانکہ حقیقی زندگی میں ایسی نہیں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت میں کام کے دوران میں نے کچھ ایسے پروجیکٹس کیے اور نامناسب شوٹس کروائے جن سے گریز کرنا چاہیے تھا۔اداکارہ نے کہا کہ انہی وجوہات کی بنا پر لوگوں نے میرے بارے میں ایک ایسا تاثر قائم کر لیا جو میری اصل شخصیت سے مختلف ہے اور میں اب ان فیصلوں پر پچھتاوا محسوس کرتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں