ماہرہ خان کی ہارورڈ پاکستان کانفرنس میں شرکت
کراچی (آئی این پی)اداکارہ ماہرہ خان نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی ۔
ماہرہ خان نے پاکستان کی ثقافت، مثبت تشخص اور عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا، جسے شرکا کی جانب سے سراہا گیا۔ماہرہ خان نے خوبصورت لباس میں اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لمحہ میری یادوں میں ہمیشہ کے لیے نقش ہو جائے گا۔ کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم صرف دیکھتے ہیں، اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں کائنات خود ہمارے سامنے لا کر رکھ دیتی ہے ۔ یہ بھی ایسا ہی ایک لمحہ تھا۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں صرف اپنی ذات کی نمائندگی نہیں کرتی بلکہ اس جگہ کی نمائندگی کرتی ہوں جہاں سے میں تعلق رکھتی ہوں ۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس میں خطاب کرنا میرے لیے ایک اعزاز تھا۔