سوہائے علی ابڑو کی شوہر سے علیحدگی کی خبریں زیر گردش

سوہائے علی ابڑو کی شوہر سے  علیحدگی کی خبریں زیر گردش

کراچی(آئی این پی)اداکارہ سوہائے علی ابڑوکی شوہر سے علیحدگی کی خبریں گرم ہوگئیں۔ اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے انکی شادی کی پوسٹس ہٹا دی گئی ہیں۔۔۔

اگرچہ ان کی جانب سے ابھی اپنی مایوں کی تصاویر ڈیلیٹ نہیں کی گئی،تاہم دونوں نے ایک دوسرے کو ان فالو بھی کردیا ہے ۔سوہائے علی ابڑو نے آخری بار نومبر 2022 میں شوہر کیساتھ ایک ریل شیئرکی تھی اس کے علاوہ، 2024 میں انہوں نے فادرز ڈے کے موقع پر بھی آخری بار اپنے شوہر کے لیے ایک ریل پوسٹ کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں