اداکار محبت نہیں دولت کیلئے شادی کرتے : نورا فتیحی

 اداکار محبت نہیں دولت کیلئے  شادی کرتے : نورا فتیحی

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں کئی لوگ ایسے ہیں جن کے درمیان محبت نہیں لیکن وہ دولت کیلئے ایک دوسرے کیساتھ رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں نورا نے بتایا کہ میں ایسے کئی جوڑوں کو جانتی ہوں جو شادی شدہ تو ہیں لیکن ان کے درمیان پیار و محبت پایا نہیں جاتا، وہ بس ایک دوسرے کیساتھ اس لیے شادی کر کے رہتے ہیں تاکہ اپنے پارٹنر کی دولت سے فائدہ اٹھا سکیں اور دیگر لوگوں کیساتھ اثرو رسوخ بڑھا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں