میلیسا بریرا دباؤ کے باوجود فلسطین کی حمایت پر ڈٹ گئیں

 میلیسا بریرا دباؤ کے باوجود فلسطین کی حمایت پر ڈٹ گئیں

لاس اینجلس (آئی این پی)امریکی اداکارہ میلیسا بریرا نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ غزہ اور فلسطینی عوام کے حق میں ان کی آواز دبائی نہیں جا سکتی، چاہے اس مؤقف کی قیمت انہیں اپنے فلمی کیریئر میں مشکلات کی صورت میں ہی کیوں نہ چکانی پڑے۔

 ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میلیسا بریرا نے انکشاف کیا کہ اکتوبر 2023 کے بعد فلسطین کے حق میں سوشل میڈیا پر آواز بلند کرنا، امدادی روابط شیئر کرنا اور انسانی حقوق کے حوالے سے کھل کر بات کرنا ان کے لیے پیشہ ورانہ سطح پر بھاری ثابت ہوا۔ تاہم میلیسا بریرا نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف صرف انسانیت، امن، آزادی اور مظلوموں کے حقوق کے لیے ہے ۔میلیسا نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وہ خاموش رہنے پر یقین نہیں رکھتیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں