کانز فلم فیسٹیول،ایشوریا رائے کا پوسٹر غائب ہونے پر مداح پریشان

کانز فلم فیسٹیول،ایشوریا رائے کا  پوسٹر غائب ہونے پر مداح پریشان

کانز(آئی این پی)فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول 2026 کے موقع پر لوریل پیرس نے اپنے عالمی برانڈ ایمبیسڈرز کے بڑے پوسٹرز لگائے تاہم ان میں بالی ووڈ سٹار ایشوریا رائے بچن کا پوسٹر غائب ہونے پر انٹرنیٹ صارفین نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

لوریال پیرس نے خاموشی توڑ دی اور ایک تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سال در سال، کانز در کانز، وہ کبھی کمی محسوس نہیں ہونے دیتیں۔برانڈ کے ان جوابات سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ایشوریا رائے اس سال بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں