ہدایتکار کی ’’دی بیٹ مین پارٹ ٹو ‘‘ کی مرکزی کاسٹ کی تصدیق

ہدایتکار کی ’’دی بیٹ مین پارٹ ٹو ‘‘  کی مرکزی کاسٹ کی تصدیق

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہدایتکار میٹ ریوز نے فلم ‘دی بیٹ مین پارٹ ٹو’ کی مرکزی کاسٹ کی منفرد انداز میں باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

میٹ ریوز نے سب سے پہلے رابرٹ پیٹنسن کی بروس وین کے روپ میں ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا، ‘ہم دوبارہ مل رہے ہیں۔اس کے بعد جیفری رائٹ کی کمشنر جم گورڈن کے کردار میں واپسی کی تصدیق کی گئی۔ اینڈی سرکس بھی ایک بار پھر الفریڈ پینی ورتھ کے کردار میں دکھائی دیں گے۔ہدایتکار نے کولن فیرل کی ‘پینگوئن’ کے کردار میں واپسی کا اعلان بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں