مونی رائے اور سوراج نمبیار نے بلآخر علیحدگی کا اعلان کردیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے اور دبئی کے بزنس مین سوراج نمبیار نے شادی کے چار سال بعد بلآخر علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
دونوں نے سوشل میڈیا پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مرحلے کو نجی اور خوش اسلوبی سے طے کرنا چاہتے ہیں اور عوام و میڈیا سے پرائیویسی اور عزت دینے کی درخواست کرتے ہیں۔ ہم نے سوچ سمجھ کر اپنی ذاتی ترجیحات پر غور کیا اور علیحدہ راستوں پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم اس مرحلے کو نجی طور پر اور باہمی احترام کے ساتھ طے کرنا چاہتے ہیں۔