ایک ہدایتکار 50 لوگوں کے سامنے مجھ پر چیخ پڑا:عصمت زیدی
کراچی (شوبزڈیسک) سینئر اداکارہ عصمت زیدی نے کہا ہے کہ ڈراموں کے سیٹس پر کام کا نظام تباہ ہو چکا ہے ، جہاں اداکاروں سے 12 گھنٹے یا اس سے زائد شفٹیں کروائی جاتی ہیں۔
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کو نئے سٹارز کی مرضی کے مطابق چلنا پڑتا ہے ۔عصمت زیدی نے ایک واقعہ بھی سنایا کہ جب میں نے سیٹ پر غیر پیشہ ورانہ رویے پر بات کی تو ایک ہدایت کار نے 50 لوگوں کے سامنے مجھ پر چیخنا شروع کر دیا، میں تقریباً رو پڑی تھی، لیکن وہاں کسی نے بھی میرے حق میں آواز نہیں اٹھائی۔