پرکاش راج کی کاکروچ پارٹی کے احتجاج میں شرکت، پون کلیان کی تنقید
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ریاست آندھرا پردیشں کے نائب وزیر اعلیٰ اور اداکار پون کلیان نے ہندی اور ساؤتھ کے سینئر اداکار پرکاش راج کی جانب سے گزشتہ روز بنگلور میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران ان کی حمایت پر اسے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دے دیا۔
پون کلیان نے دہلی میں اپنی پارٹی جنا سینا کے اجلاس سے خطاب کے دوران حمایت کرنے والوں کو تنگ نظر کہا اور ان پر معاشرے میں تفرقہ پیدا کرنے اور ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے پرکاش راج کا نام لیے بغیر کاکروچ پارٹی کی حمایت کرنے والوں کو چھوٹے ذہن والا کہا۔