پوسٹ کا مقصد خاص شخص کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں تھا:سحر ہاشمی
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کا مقصد کسی خاص شخص کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں تھا۔
ایک یوٹیوب شو میں انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران موسم بہت سرد تھا اور ہم مشکل مناظر فلمبند کر رہے تھے ، ڈرامے کی سنجیدہ کہانی بھی ذہنی کیفیت پر اثر ڈالتی ہے ، اس لیے اس پوسٹ کو اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے ۔ سیٹ پر میرے تعلقات تمام مرکزی فنکاروں کے ساتھ اچھے تھے ، جن میں رضا، انایا، سجل علی، دانیال ظفر اور مومل شامل ہیں۔ دانیال ظفر کے ساتھ میرے زیادہ مناظر نہیں تھے ، اس لیے ہماری زیادہ بات چیت بھی نہیں ہوئی، سجل علی کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا، دانیال ظفر کے رویے سے متعلق سوال پر سحر ہاشمی نے کہا، جب مجھے کہیں بے عزتی محسوس ہوتی ہے تو میں خود کو اس صورتحال سے الگ کر لیتی ہوں، میری پوسٹ کے بعد لوگوں نے مختلف اندازے لگانے شروع کر د یئے ، اس لیے میں نے خود کو اس بحث سے الگ کرنا مناسب سمجھا۔ میں دانیال ظفر اور پوری کاسٹ کا احترام کرتی ہوں، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ خواتین اداکاراؤں کی سوشل میڈیا پوسٹس کو اکثر غلط انداز میں لیا جاتا ہے ۔