عامرخان کی پورے خاندان کو ایک چھت تلے لانے کی تیاری

عامرخان کی پورے خاندان کو ایک چھت تلے لانے کی تیاری

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے گوری سپراٹ سے تیسری شادی کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا۔

اطلاعات ہیں کہ عامر خان ممبئی کے علاقے پالی ہِل میں ایک ایسی رہائش گاہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جہاں ان کے خاندان کے تقریباً تمام افراد ایک ہی عمارت میں رہ سکیں۔رپورٹس کے مطابق بیلا وسٹا اور مرینا اپارٹمنٹس نامی دو ملحقہ رہائشی منصوبوں کی ازسرِ نو تعمیر کی جائے گی۔ عامر خان پہلے ہی بیلا وسٹا میں متعدد اپارٹمنٹس کے مالک ہیں ۔بتایا جا رہا ہے کہ ان تمام اپارٹمنٹس کو ملا کر ایک بڑی اسکائی ولا تعمیر کی جائے گی۔ عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان کے لیے ایک الگ منزل مختص ہوگی، جبکہ عامر خان، ان کی اہلیہ گوری سپراٹ اور گوری کے پہلے شوہر سے بیٹے کے لیے 2 منزلیں رکھی جائیں گی۔ عامر خان اپنی والدہ زینت حسین اور بہنوں نکہت خان اور فرحت خان کے لیے بھی اسی عمارت میں رہائش کا انتظام کر رہے ہیں جبکہ سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور ان کے بیٹے آزاد کے لیے بھی اسی رہائشی منصوبے میں ایک اپارٹمنٹ مختص کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں