عینک والا جن پر دن دہاڑے ڈاکہ مارا گیا:حفیظ طاہر
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کے مشہور کامیڈی سیریل عینک والا جن کے ڈائریکٹر حفیظ طاہر ڈرامے کی بغیر اجازت اے آئی فلم بنانے پر پھٹ پڑے۔
حفیظ طاہر نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ میں آج گہرے صدمے اور سخت غصے میں ہوں، کیونکہ میری زندگی بھر کے فنی اثاثے \'عینک والا جن\' پر دن دہاڑے ڈاکہ مارا گیا ہے اور اس کے نام کو استعمال کرتے ہوئے اے آئی فلم بنا کر سینما ہاؤس میں ریلیز بھی کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا آئیڈیا ہے ، میری تخلیق ہے اور میں ہی اس کا کانسیپٹ رائٹر ہوں، اس کا نام بھی میں نے رکھا اور ڈائریکٹ بھی میں نے ہی کیا اور ایک اچھی معیاری سیریل بنا کر پی ٹی وی کو دی، جس سے پی ٹی وی نے کروڑوں روپے کمائے ۔ فلم میکر فرحان خان نے اجازت لی اور نا ہی اس فلم کے میڈیا پارٹنر پی ٹی وی نے مجھے اس کی پروڈکشن میں شمولیت کیلئے کہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments