لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کا مطلب آپ کا کام ختم:نصیرالدین
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ نے انکشاف کیا کہ انھوں متعدد لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز لینے سے انکار کیا۔
فلم میں واپس آؤں گا پر منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصیرالدین شاہ نے اپنی فلم کی کامیابی اور اپنے کیریئر کے بارے میں اظہار خیال ہوئے کہا کہ حال ہی میں مجھے کئی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز کی پیشکش کی گئی، لیکن میں نے انہیں قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دراصل یہ کہنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے کہ اب آپ کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ یہ ایوارڈ لے کر رخصت ہو جاؤں۔ اسی لیے میں ایسے اعزازات قبول کرنے انکار کیا کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ میرا کام ابھی ختم ہوا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments