31سالہ غنا علی 2بچوں کی ماں انسٹاگرام پر 12لاکھ فالوورز
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ غنا علی رضا کی جانب سے اپنی عمر ظاہر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی۔
اداکارہ نے حالیہ ویڈیو میں بتایا ہے کہ ان کی عمر 31 سال ہے اور وہ دو بچوں کی والدہ ہیں تاہم مداحوں کی بڑی تعداد ان کی عمر پر یقین کرنے سے قاصر نظر آئی۔غنا علی رضا کے انسٹاگرام پر 12 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں،وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر ایسی ریلز شیئر کرتی ہیں جن میں وہ اپنی ازدواجی زندگی اور بطور والدہ روزمرہ معمولات کی جھلکیاں دکھاتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments