پریتی زنٹا میری اچھی دوست کبھی ڈیٹنگ نہیں کی :بریٹ لی

پریتی زنٹا میری اچھی دوست  کبھی ڈیٹنگ نہیں کی :بریٹ لی

سڈنی (شوبزڈیسک)سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ تے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے کبھی بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے ساتھ ڈیٹنگ نہیں کی وہ اور میں بہت اچھے دوست تھے اور اب بھی ہیں۔

بریٹ لی نے کہا کہ وہ اس وقت پنجاب ٹیم کی باس تھیں، میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔ اس طرح کی قیاس آرائیوں نے مجھے کبھی پریشان نہیں کیا کیونکہ میں ہمیشہ سچ جانتا تھا، لوگ قیاس آرائیاں کرسکتے ہیں لیکن اس سے مجھے کبھی بھی فرق نہیں پڑتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...