ندایاسر شادی شدہ مردوں کے نہ کمانے پر ’’خائف ‘‘
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے پاکستان میں شادی شدہ مردوں کو ماں باپ کی جانب سے ملنے والی مالی معاونت کی مخالفت کردی۔
ندا یاسر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماں باپ کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو خود مختار بنائیں اور ان کی شادیاں بھی تب ہی کریں جب وہ کمانے کے قابل ہوجائیں۔ مغرب میں 14 سال کے بچے ہی کچھ نہ کچھ کام کرنا شروع ہوجاتے ہیں اور 18 سال کی عمر میں اپنے گھر کے کرائے ، پڑھائی ان سب کے اخراجات خود اٹھاتے ہیں۔ندا کا کہنا تھا ہمارے ہاں ایسا نہیں ہے ، ماں باپ جب تک پال سکتے ہیں تب تک پالتے ہیں، یہاں پر الٹا نظام ہے یا تو چھوٹا بچہ جس کے کھیلنے کودنے کی عمر ہے وہ پورے گھرانے کو پال رہا ہوتا ہے یا 40،50 سال کا آدمی بھی اپنے ابا کے پیسوں پر پل رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments