مرداپنی بیویوں کو خودمختار بنائیں ،احسن خان کی اپیل
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکار احسن خان نے مردوں سے اپنی بیویوں کو خود مختار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی بیوی کو کبھی ایسی جگہ نہ چھوڑیں کہ وہ ساری زندگی کچن میں ہی گھسی رہے ۔
ایک انٹرویو کے دوران احسن خان نے مردوں سے اپنی بیویوں کو خود مختار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اگر آپ کامیاب ہو رہے ہیں تو کوشش کریں آپ کی بیوی بھی ذاتی کامیابی دیکھے ۔انہوں نے کہا 'ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ بیوی ایک جگہ الجھی رہے ، بچے پیدا کرے ، سسرالیوں کا خیال رکھے اور کچھ نہ کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments