میشا شفیع کی ہرجانے کیخلاف اپیل پر7روز میں جواب طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف متفرق درخواست پر سات روز میں جواب طلب کرلیا۔
جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی۔میشا شفیع نے مؤقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالت نے کیس میں حقائق اور قانون کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسانی کے الزامات کا میرٹ پر فیصلہ کیے بغیر ہی ہتک عزت کے مقدمے کا فیصلہ سنایا گیا۔ گلوکارہ نے عدالت کو بتایا کہ جنسی ہراسانی سے متعلق ان کا مقدمہ اب بھی سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ التوا ہے ۔ عدالت نے اس سے قبل ہرجانے کی حد تک ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے ، جبکہ موجودہ سماعت میں متفرق درخواست پر متعلقہ فریق سے سات روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments