کرینہ کپور نے بالی ووڈ کو بھیڑچال کا شکار قرار دے دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کسی ایک فلم کے ہٹ ہونے پر انڈسٹری میں ویسی ہی فلمیں بنانے کے رجحان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رنبیر کپور کی فلم کا حوالہ دیا ہے ۔۔۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بالی ووڈ کو بھیڑچال کا شکار قرار دیتے ہوئے فلم ‘اینیمل’ کی مثال دی جو چند سال قبل ریلیز ہوئی تھی اور اس کی کامیابی کے بعد ویسی یہ فلمیں بننا شروع ہوئیں۔ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ چونکہ اس فلم میں کافی تشدد دکھایا گیا تھا تو اس کے بعد سب نے ایسی موضوعات پر کام کیا جن میں تشدد کی بہتات تھی۔ کوئی بھی فلم ساز کچھ نئی چیز دکھا دے تو سب اسی کے پیچھے ہی چل پڑتے ہیں، اب اس پر بندہ کیا کہے ۔تاہم ساتھ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایسے فلم ساز بھی ہیں جو کچھ مختلف کام کرنا چاہتے ہیں، ایسا کام جو ناظرین کو سوچنے پر مجبور کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments