ڈراموں میں کام کا اداکاروں کو کیا معاوضہ ملتا ہے ، فرح نادر نے بتا دیا
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ فرح نادر نے پاکستانی اداکاروں کی آمدنی اور معاوضوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اداکار واقعی بھاری معاوضے حاصل کرتے ہیں۔
اگر 1 عام شخص 1 ماہ میں 1 لاکھ روپے کماتا ہے تو 1 اداکار تقریباً اتنی رقم 10 دن میں کما لیتا ہے ۔فرح نادر نے بتایا کہ مرکزی اداکار یا اداکارہ باآسانی 1 ڈرامے کا 15 سے 20 لاکھ روپے معاوضہ حاصل کر لیتے ہیں، جبکہ کئی مواقع پر یہ رقم 30 سے 40 لاکھ روپے تک بھی پہنچ جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments